نیویارک . امريکا کی 7 رياستوں ميں طوفان آئیڈا نے تباہی مچادی ہے .طوفان آئیڈا امریکہ کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔
گذشتہ چند روز میں طوفان آئیڈا کی وجہ سے جنوبی ریاست لویزیانا میں شدید تباہی دیکھی گئی اور ہزاروں مکانات سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق شدید طوفان نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ سيکڑوں پروازيں منسوخ کردی گئیں۔
نيويارک ميں 11 افراد عمارتوں کے تہہ خانوں ميں پانی بھرنے سے ہلاک ہوگئے۔امريکي ميڈيا کے مطابق مختلف حادثات میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
نيوجرسی اور پنسلوانيا ميں درياؤں کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔قريبی آبادی کوخطرات درپیش ہیں جبکہ شديد بارش اورطوفان کے باعث ايمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام