صفحہ اول / پاکستان / پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا

لاہور. پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے آغاز پر اسمبلی میں اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی، آج وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہونا تھا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزارت اعلی کیلئے امیدوار پرویز الہی کو نامزد کیا تھا اور حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار تھے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ ترین گروپ بھی حمزہ شہباز کے حمایتیوں میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رہا، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے ارکان توڑ لئے جن میں اشرف رند، عون ڈوگر، خرم لغاری، اویس دریشک اور علمدار قریشی شامل ہیں۔ ترین گروپ کے بھی تین رہنماوں عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی اور امیر محمد خان نے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے