صفحہ اول / گلگت بلتستان / گلگت،بلتستان،عبوری آئینی صوبہ،حکومت،اپوزیشن متحد،پیکج تیار

گلگت،بلتستان،عبوری آئینی صوبہ،حکومت،اپوزیشن متحد،پیکج تیار

اسلام آباد ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کا آئینی پیکج حتمی مراحل میں ہے ،آئینی پیکج پر پوری اپوزیشن پارٹیز ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج گلگت کو آئینی صوبہ بنانے کا بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا جسے ملاحظے کیلئے وزارت قانون کے پاس بھیجا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے اس کو آئینی ترمیم کو سینٹ اور اسمبلی سے متفقہ منظور ہوگی کیونکہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے ادوار میں بھی گلگت بلتستان کے آئینی پیکیج کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کی مہم کے دوران بھی وزیر اعظم عمرا ن خان سمیت مرکزی جماعتوں کے رہنماﺅں نے گلگت بلتستان کو آئینی حق دینے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اس وعدے کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ خالد خورشید نے کہا کہ ایسا اقدام نہیں کرینگے جس مسئلہ کشمیر متاثر ہو بلکہ مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سامنے رکھ کر قانون سازی کرینگے۔

انہوں نے اپنے دورہ دبئی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں جس سے گلگت بلتستان مین سیاحت کو ترقی ملے گی۔ ہوٹل انڈسٹری کی ترقی پر سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے اور اس پیکیج سے گلگت پوری دنیا کیلئے سیاحتی مقام بنے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے