صفحہ اول / شہر شہر / زیارت منیجمنٹ پالیسی کوعدالت میں چیلنج کیا جائے گا،وائس آف کاروان سالار

زیارت منیجمنٹ پالیسی کوعدالت میں چیلنج کیا جائے گا،وائس آف کاروان سالار

جھنگ . وائس آف کاروان سالار کہتے ہیں‌کہ حکومت پاکستان کی حالیہ بنائی گئی زیارت منیجمنٹ پالیسی غریب سُنی شیعہ زائرین کےلیے کسی قہر سے کم نہیں ہے،تین گنا اخراجات میں اضافے سے غریب زائرین کی کثیر تعداد زیارات ایران و عراق پر جانے سے محروم ہو جائیں گے جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے،ہم اس غریب کش حکومتی زائرین پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں‌.

اے اینڈ مون ٹریول اینڈ ٹورز کے جھنگ آفس میں وائس آف کاروان سالار پاک کے قافلہ سالاروں نے زیارت منیجمنٹ پالیسی کا جائزہ لینے کےلیے میٹنگ بلائی جس میں خدام زائرین سید فرحت عباس، میاں فرخ رضا کربلائی، محمد نوازش جاوید ،زوار منظر علی چنیوٹ ،زوار غلام حسین حیدری شورکوٹ؛ زوار علی رضا ؛سید شہریار علی؛ زوار شکیل رضا، زوار قیصر عباس؛ سمیت کثیر التعداد قافلہ سالاروں نے شرکت کی.

وائس آف کاروان سالار کے زیر اہتمام اس اہم اجلاس میں تمام سالارز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حج طرز پے کوٹہ سسٹم %5رقم حکومت کو بطور سیکورٹی جمع کروانا صرفNTS لائسنس والے کو اپرول دینا بائی روڈ کانوائی کے نام زلیل کرنا جیسی مشکلات حائل کی جا رہی ہیں جو زیارات پہلے 55,000 بائی ایران و عراق ہوتی تھی نئی پالیسی میں 1,30,000 سے زیادہ اخرجات آئیں گے .

وائس آف کاروان سالار کے مطابق یہ عمل غریب زائرین کو زیارات سے روکنے کے مترادف ہے ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں غریب کش زائرین پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اقدامات کریں گے اور حکومتی زائرین پالیسی کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان انشاءاللہ بہت جلد ہوگا،انشااللہ وکلاء سے قانونی مشاورت مکمل ہونے کے بعد زیارت منیجمنٹ پالیسی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے