جھنگ ۔ جھنگ پولیس کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد پرسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں فیاض احمد موہل ڈپٹی کمشنر جھنگ ،فرخ سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ ، رانا خالد رشید ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ،DSP ٹریفک ،DSP پٹرولنگ ،DSP لیگل ،جملہ DSP/SDPOsسرکلز ہائے و جملہSHOs ضلع ہذا ، ، پارلیمینٹرین ،ممبران CPLC ، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی ، علما ءو مذہبی عمائدین نے شرکت کی ۔
شرکاءتقریب سے خطاب میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے عشرہ محرم الحرام میں مذہبی پروگرامز کے پر امن انعقاد پر تما م اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور قیام امن کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ تمام تر درپیش چیلنجز کے باوجود محرم الحرام کا پرامن انعقاد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام الناس کے باہمی اتحاد اورتعاون کا مظہر ہے .
ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور جملہ مسالک کے عمائدین ، امن کمیٹی ، میڈیا نمائندگان اور تما م اداروں کا باہمی کردار اور دو طرفہ تعاون مثالی رہا ۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ فیاض احمد موہل نے اپنے خطاب میں محرم الحرام میں جھنگ پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اداروں ، جملہ مسالک کے عمائدین ، سول سوسائٹی ، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کی کاوشوں کا سراہا ۔
شرکاءتقریب سے خطاب میں مولانامعاویہ اعظم ایم پی اے ، محمد اسلم بھروانہ ایم پی اے ، شیخ واصف مجید چیرمین CPLC،مولانا مسرور نواز جھنگوی ،مولانا محمداحمد لدھیانوی نے محرم الحرام میں جھنگ پولیس کے سیکیورٹی انتطامات کو سراہتے ہوئے قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا ۔
تقریب میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی طرف سے ممبران امن کیمٹی ،جملہ مسالک کے عمائدین ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاءکو کھانا پیش کیا گیا ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام