صفحہ اول / پاکستان / پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم رہنماوں سے ٹیلیفونک مشاورت مکمل کر لی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائیگا،اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگااورپی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا جائے گاعلاوہ ازیں افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئیگی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے