صفحہ اول / کشمیر / ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

سری نگر . ممتاز کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی حیدر پورہ سری نگر میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ۔ذرائع کےمطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کےچیئرمین سید علی گیلانی گزشتہ کئی ماہ سےعلیل اورگھر پرنظربندتھے ۔ان کی وفات سے کشمیری قو م اپنے ایک بڑے رہنما سے محرو م ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال سری نگر میں ہوا۔ ان کی رحلت کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے کی ۔

سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی ، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔سید علی گیلانی کے انتقال پر سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی سمیت اہم رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے