صفحہ اول / پاکستان / شیخ وقاص اکرم پر پاک فوج کیخلاف عوام کو اکسانے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

شیخ وقاص اکرم پر پاک فوج کیخلاف عوام کو اکسانے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

جھنگ ۔ پی ٹی آئی جھنگ کے مقامی رہنما اور اُمیدوار برائے قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پر پاک فوج کیخلاف عوام کو اکسانے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تفیصلات کے مطابق محمد تنویر عباس ولد محمد اسلم قوم نول سکنہ بھکر روڈ محلہ اسلام نگر جھنگ صدر بنام شیخ وقاص اکرم ولد شیخ محمد اکرم سکنہ سول لائن جھنگ (ملزم)درخواست بمراد اندراج مقدمہ برخلاف ملزم گزاری کہ سائل محب الوطن شہری ہے اور پاک فوج سے محبت کر تا ہے ۔

مورخہ 9مئی 2023ء کو جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملزم نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہاکہ لوگوں اپنے گھروں سے نکلو ہمارے لیڈر کو گرفتا رکرنے والوں کی دیواریں کرچی کرچی کر دیں جس کا مقصد پاک فوج کو نقصان پہنچانااور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا ۔

جس کے ویڈیوبیان کی وجہ سے کافی زیادہ نقصان ہوا اور پاک فوج اور لک کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا اس وڈیوبیان کی وجہ سے پاک فوج پر حملے ہوئے اور ملک میں نقص امن پیدا ہوا اور وطن عزیز کا امن و مان خراب ہوا اور پورے ملک میں دہشت پھیلی ،ملزم مذکورہ کا یہ بیان دہشتگردی اور ملک دشمنی اور وطن عزیز سے غداری کے مترادف ہے قانونی کارروائی کی جائے۔

جس پر مدعی محمد تنویر عباس نول کی تحریری درخواست پر تھانہ کوتوالی پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ وقاص اکرم ولد شیخ محمد اکرم کیخلاف سردست صورت جرم 505ت پ ،16ایم پی اور / 7ATA دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 723/23 درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے