صفحہ اول / پاکستان / ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کریں، سراج الحق

ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کریں، سراج الحق

لاہور ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارک باد دیتے ہوئے انسانیت کی فلاح، مسلمانوں میں اتحاد اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے دعا کی ہے۔

منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مبارک مہینے کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کریں، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے امیدوار بنیں اور اس کے نظام کو دنیا میں نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کریں۔

انھوں نے کہاکہ اسلامیان پاکستان پر یہ لازم ہے کہ وہ اس مقصد کے حصو ل کے لیے دن رات ایک کر دیں، جس کی خاطر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ خطہ رمضان کے مبارک مہینے میں عطا کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان اہتمام سے روزے رکھیں اور اپنے اردگرد غریب، بے سہارا افراد کی مدد کریں۔

رمضان کے مہینے میں صدقات و خیرات میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ معاشرے میں بھوک اور غربت کا خاتمہ ہو۔ مبارک مہینے کے آغاز میں انھوں نے خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی، بے روزگاری، مہنگائی، غربت کے خاتمے کے لیے دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے دیگر قائدین نے بھی رمضان کے آغاز پر امت مسلمہ اور اسلامیان پاکستان سمیت تمام انسانیت کو مبارک باد دی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے