صفحہ اول / پاکستان / آپ کا کپتان نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے،لوگ مجھے خدا حافظ نہ کہیں،عمران خان

آپ کا کپتان نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے،لوگ مجھے خدا حافظ نہ کہیں،عمران خان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آپ کا کپتان اس چیز میں ماہر ہے کوئی نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، شہباز شریف امریکیوں کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ میں آپ کا وفادار ہوں، امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں،جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں،

بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پتہ چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے۔ ہفتہ کواسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹادو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹا گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش۔عمران خان نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ جو ان لوگوں نے امریکا کے ساتھ ملکر کیا ہے ایسا اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں۔واضح رہے کہ ہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا جس میں 140 ارکان شریک ہوئے۔

ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم آج نہیں ہار رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک آخری گیند نہیں پھینکا جاتا فیصلہ نہیں ہوسکتا، ذہن میں نہ ڈالیں کہ اتوارکا کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے، لوگوں کو سازش کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے، 35 سال سے چند لیڈر ملک کو لوٹ رہے، امریکا کا نام کھل کر لیتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو یہ کہہ کر اپنی بات شروع کی کہ ماحول اتنا سنجیدہ کیوں ہے، نہ کوئی تالیاں نہ بات کر رہا ہے۔وزیراعظم کی بات سن کر سکوت ٹوٹ گیا اور پھر سب نے تالیاں بجائیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے