صفحہ اول / پاکستان / وزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی تو آرٹیکل 6 لگے گا، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی تو آرٹیکل 6 لگے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد . چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آج اتوار کو ہماری سحری نئے پاکستان میں ہو گی ،افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہو جائیں گے، سنا ہے رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ بنیں گے، میں رانا ثنا اللہ کو کہوں گا کہ آپ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کریں، اگر آپ نے آئین کی خلاف ورزی کی تو آپ کا پیچھا کریں گے کہ آرٹیکل 6 لگے گا۔

ہفتہ کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے عام پاکستانیوں کو مشکلات کانٹا پڑیں،ہم تین سال میڈیا کی آزادی پر حملے برداشت کرتے رہے،آپ کو سپورٹس مین سپرٹ دکھاتے ہوئے استعفی دے دینا چاہئے تھا،اب اگر ووٹنگ ہو رہی ہے تو اسے جمہوری انداز میں ہونے دینا چاہئے تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ خبر پہنچی ہے ہارا ہوا شخص اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بدامنی کی کوشش کرے گا،یہ کوشش کرے گا تصادم ہو، پارلیمان کے اندر یا باہر تصادم ہو،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے انتخاب اور ہٹانے کا ایک پوراطریقہ کار ہے، افسوس کی بات ہے ماضی میں کبھی بھی وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نہیں نکالا گیا،آج جب ہم وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں ، اس کے راستے میں کوئی غیر جمہوری حرکت نہیں ہونی چاہئے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے