صفحہ اول / گلگت بلتستان / گلگت بلتستان عبوری صوبہ کی آئینی ترامیم مسترد

گلگت بلتستان عبوری صوبہ کی آئینی ترامیم مسترد

اسلام آباد . پارلیمانی آئینی عبوری صوبہ کیمٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدا رات اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی جی بی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں نزیر احمد ایڈوکیٹ ڈپٹی اسپیکر،حاجی شاہ بیگ صوبائی وزیر ایکسائز ،مشتاق احمد وزیر پانی و بجلی ،میسم کاظم وزیر زراعت، محمد انور چیرمین پبلک اکاونٹ کیٹی جاوید علی منوا وزیر خزانہ ، سہل عباس مشیر قانون ،وزیر سلیم وزیر تعمیرات، شمس الحق لون مشیر خوراک ،حاجی رحمت خالق چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی تعمیرات اور حاجی گلبر خان صوبائی وزیر صحت نے شرکت کی .

اس اہم اجلاس میں 28 فروری کو بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کو آئینی عبوری صوبہ بنانے سے متعلق آئینی ترمیمی بل جمع کرانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کرنے کے لیے پارلیمانی آئینی عبوری صوبہ گلگت بلتستان کا اہم اجلاس میں سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا.

اس موقع پر ممبران کیمٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے آئینی ترمیم کے لیے سینٹ میں جمع کرائے گئے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی مرضی اور منشاء کے خلاف بلا مشاورت ہونے والے ایسے کسی قسم کی اقدام کی مزمت اور مزاحمت ہوگی.

کیمٹی ممبران نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی ٹرانزیشن پلان پر کام کررہی ہے اور آئینی مسودے میں مزید بہتری کے لیے سفارشات مرتب کر رہی ہے ایسے میں ڈرامائی انداز میں بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے ایک غیر جامع آئینی بل جمع کرانا غیر سنجیدہ عمل ہے.

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ اس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیرمین سنٹ صادق سنجرانی سے بزریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا ہے اور بل واپس لینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے پارلیمانی کیمٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کی طرف سے مرتب کردہ مسودہ کے علاوہ کسی بھی آئینی مسودہ کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا .

پارلیمانی کیمٹی نے بطور احتجاج سینٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے جمع کرائے گئے آئینی ترمیم بل کی واپسی تک آئینی عبوری صوبے سے متعلق کام کرنے اور مشاورتی عمل میں شریک نہیں ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے