جھنگ . گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں BBA کی کلاسز کا اجرا کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لشاری تھے. تقریب کی صدارت پرنسپل کالج ھذا ملک مراد سعید نے کی تقریب میں کالج فیکلٹی سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر نے کہا کہ پرنسپل ملک مراد سعید کی کاوشوں سے کالج ترقی کی منازل طے کر رہا ہے کمرشل انسٹیٹیوٹ سے گریجوایٹ کالج اور بی کام ،بی ایس کامرس اور اب بی بی اے کی کلاسوں کا اجراء موصوف پرنسپل ملک مراد سعید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لشاری کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
انہوں نے کہا کہ کالج ھذا کی تعلیمی سرگرمیوں میں اساتذہ کی محنت سے ادارہ ھذا کے طالب علموں نے خواہ وہ تعلیم ہو یا کھیل کے میدان ہوں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے جھنگ بلکہ اساتذہ اور والدیں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں خوبصورتی کے لحاذ سے ہی کالج ڈویژن بھر میں ایک ہے جہاں سرسبز گراسی لان اور پھول اور پھل دار پودوں کا حسین نظارہ ایک مثال ہے.
پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر نے کہا کہ ملک مراد سعید کی فروری میں ریٹائرمنٹ سے جو خلا پیدا ہوگا شاہد صدیوں پر نہ ہو سکے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی کہ جس دل لگی اور محنت سے ذاتی خواہشات کو بلا طاق رکھ کر کام کیا ہے اس کی ڈویژن بھر میں مثال نہیں ملتی ۔
تقریب سے پروفیسر نعیم خان لشاری نے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر کی سرپرستی اور جھنگ کی مٹی سے خصوصی شفقت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دور ملازمت میں ڈویژن بھر میں بچوں کو اعلی سے اعلی تعلیم مہیا کرنے کیلئے میل اور فی میل کالجزز کی منظوری و تعمیر اور مختلف ڈگری کورسز کی منظوری کا کریڈٹ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو قابل ستائش ہے.
انہوں نے کہا کہ جھنگ ضلع بھر کے کالجوں کی نسبت یہاں پر انتہائی کم اور مناسب فیس فی سمسٹر اور ائیر کنڈیشنڈ کمپیوٹر لیب ، جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری و ہاسٹل کی سہولت میسر ہے پرنسپل ملک محمد مراد سعید کی زیر سرپرستی اور اعلی تعلیمی قابلیت کےحامل پروفیسرز کی زیر نگرانی طلباء و طالبات کو فنی تعلیم اور یقینی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا واحد ادارہ ہے اس تعلیمی ادارہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کم مدت میں بہت سے پروگرام متعارف کروائے ہیں.
جن میں چار سالہ بی ایس کامرس ،دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس ، بی کام اور اب ادارہ کے سربراہ پرنسپل ملک محمد مراد سعید کی محنت سے اور ڈی پی آئی کالجز پنجاب،ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد کی خصوصی تعاون سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیٹلائٹ ٹاون جھنگ کو چار سالہ پروگرام بی بی اے کی کلاسز کے اجراء کا این او سی جاری کر دیا ہے جو جھنگ اور گردونواع کے رہائشی طلباء و طالبات کیلئے تمام یونیورسٹیوں سے کم فیس میں بی بی اے کروانے کا واحد ادارہ بن چکا ہے۔
پرنسپل پروفیسر ملک مراد سعید نے کہا کہ اس عظیم تعلیمی درسگاہ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پرفائز ہیں یہ ضلع جھنگ کا واحد ادارہ ہے جو فنی تعلیم ، یقینی روزگار اور کم فیس پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اس ادارہ میں مستحق قابل طلباء و طالبات کو فری بکس دینے کیلئے بکس بنک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اس کالج میں خوبصورت مسجد اور گراسی لان سیمت خوبصورت اور کشادہ ،صاف ستھرے کلاس رومز پر مشتمل بلڈ نگ کالج ھذا میں موجود ہے۔
آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں اور مہمانوں شیلڈ بھی دیں اور ڈائریکٹرکالجز ہائر ایجوکیشن فیصل آباد ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر نے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لشاری اور پرنسپل کالج ھذا ملک مراد سعید BBA کی کلاسز اور بلاک کا افتتاح کیا اور بعد ازاں کالج کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا کیا ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام