اسلام آباد . آل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کی یاد دہانی کیلئے پاک سیکرٹریٹ فنانس ڈویژن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ چیف کوآرڈنیٹر اگیگا رحمان علی باجوہ کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج میں سرکاری ملازمین مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پہنچے۔ اس موقع پر رحمان علی باجوہ نے خبردار کیا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی اور اگیگا کے قائدین کے مابین 11فروری 2021ء کے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائیگا۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ معاہدہ کے مطابق چاروں ایڈہاک الائونس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔ ہوشرباء مہنگائی کے تناسب سے پشنرز کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ 10فروری تک مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام