صفحہ اول / کشمیر / 2022ء مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا سال ہو گا،بیرسٹر سلطان

2022ء مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا سال ہو گا،بیرسٹر سلطان

مظفرآباد . آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ امید ہے کہ 2022 بھارت کے ناجائز قبضے سے مقبوضہ جموںو کشمیر کی آزادی کا سال ثابت ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں اپنے مشیر برائے برطانیہ بیرسٹر کرامت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال آزاد جموں و کشمیر میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے نجات کاسال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر اب ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اس لیے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھارت سے آزادی کے بنیادی مقصدکے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور تنازعہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور یہ بھارت کے قبضے سے جلد آزاد ہو جائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے