کراچی ۔ آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ دبئی سے برج ٹائون روانہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ دوپہر 12 بجے دبئی سے بذریعہ مانچسٹر، برج ٹائون کے لیے روانہ ہوگیاہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔
عبدالوحد بنگلزئی 10 روز دبئی میں آئیسولیشن کریں گے۔ آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام