صفحہ اول / پاکستان / انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں،وزیراعظم

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد . وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک انہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے، غریب اور امیر ، کمزور اور طاقتورپر قانون کایکساں اطلاق کرنے والے معاشرے ہی پھلتے پھولتے ہیں،سب کو ترقی کیلئے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر چلنا ہوگا جو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے، نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور سیرت پر عمل کرنا ہی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہے۔

ہفتہ کووزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام آن لائن مکالمے میں عالمی اسلامی اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، ہم نبی ﷺکے پیروکار ہیں، نبی کریم ﷺ نے لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا، کئی قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون تھا، نبی کریم ﷺ فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہابھی کوئی جرم کرے گی تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے فرمایا کہ گزشتہ قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اس کو سزا دی جاتی مگر جب کوئی امیر اور طاقتور شخص جرم کرتا تو اس کو معاف کردیا جاتا تھا، امیر اور غریب کیلئے، کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ نے لوگوں کی سیرت کو بہتر بنایا، ریاست مدینہ میں لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا گیا، تبھی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل پایا۔عمران خان نے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ نے پیروکار ہیں، ہمیں آپ کی سیرت کی پیروی کرنی چاہیے، انسانی معاشرہ سیرت النبی ﷺ کی پیروی کرے گا تو ہی ترقی کرے گا، نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور سیرت پر عمل کرنا ہی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے