صفحہ اول / گلگت بلتستان / کوویڈ لاک ڈاون،چائنا میں پھنسے14 پاکستانی تاجروں کی پاکستان واپسی

کوویڈ لاک ڈاون،چائنا میں پھنسے14 پاکستانی تاجروں کی پاکستان واپسی

گلگت ۔ کوویڈ لاک ڈاون کے باعث چائنا میں پھنسے14 پاکستانی تاجروں کو وزارتِ خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کی مدد سے پاکستان لایا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 نومبر کو ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کے علم میں آیا کہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر میں گزشتہ دو ماہ سے کچھ پاکستانی تاجر پھنسے ہوئے ہیں.

کیونکہ وہاں پر کوویڈ کے وسیع پھیلاو کی وجہ سے سخت لاک ڈاون ہے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے فوری طور پر یہ معاملہ وزارت خارجہ میں ڈی جی چائنا سراج احمد خان اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں اعلیٰ افسر نعیم اقبال چیمہ کے ساتھ اٹھایا تاکہ ان پاکستانی بھائیوں کی وطن واپسی میں مدد کی جا سکے۔

مذکورہ افسران کی طرف سے فراہم کی گئی مدد اور مہربانی سے 14 پاکستانی شہریوں کو آج براستہ خنجراب پاس وطن واپس لایا جا چکا ہے۔اس وقت ان شہریوں کو محکمہ صحت اور این آئی ایچ کے مجوزہ شرائط کے مطابق علی آباد ہنزہ میں ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

تجویز کردہ وقت مکمل ہونے کے بعد وہ اپنے گھروں کو چلے جائیں گے۔ ان لوگوں کی آمدورفت، رہائش اور دیکھ بھال کے لیے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ہنزہ کی مقامی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔محکمہ داخلہ گلگت بلتستان اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ، سراج احمد خان ڈی جی چائنہ ، مسٹر نعیم اقبال چیمہ اور چینی حکام کا ش±کر گذارہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے