صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان گرفتار

جھنگ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان گرفتار

جھنگ ۔ جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چور ی و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے6 کروڑ79 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 375مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی حوالگی کیلئے پولیس لائن جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ قمر سلطان راجہ ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ عمار حیدر ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر علی ، جملہ DSP/SDPOs ، جملہ SHOs ، انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان شریک ہوئے۔تقریب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ قمر سلطان راجہ ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ہمراہ برآمد ہونے والا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔

جرائم پیشہ عناصر سے برآمد کئے گئے مال مسروقہ میںنقدی برآمدگی 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ، موٹر سائیکل 143 عدد مالیتی 1 کروڑ روپے ، کار 5 عدد مالیتی1 کروڑ 68 لاکھ روپے ، ویگن ہائی ایس مالیتی 35 لاکھ روپے ،شہ زور ڈالا مع دھان مالیتی 13 لا کھ روپے، ٹریکٹر 2 عدد مالیتی 40 لاکھ روپے ، برآمدگی رکشہ 7 عدد مالیتی 12 لاکھ روپے ، مال مویشی بھینس ، گائے ، بھیڑ ، بکری107 عدد مالیتی 1 کروڑ 6 لاکھ روپے ، طلائی زیورات مالیتی 4 لاکھ روپے ، سولر پلیٹس ، انورٹر 98 عدد مالیتی 24 لاکھ روپے ، پیٹر انجن ٹیوب ویل و دیگر مال مسروقہ مالیتی 75 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے ۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مویشی،موٹر سائیکلزاورنقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے