صفحہ اول / شہر شہر / فیصل آباد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینٹرل جیل کا دورہ کیا

فیصل آباد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینٹرل جیل کا دورہ کیا

فیصل آباد . ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بلال حسن کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور مجسٹریٹ نے اندرون جیل ہسپتال،کچن اسیران،بیرکس اور سیلز کا معائنہ کرکے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 6 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے