صفحہ اول / شہر شہر / ریونیو عوامی خدمت سروسزسے لوگوں کوریلیف مل رہا ہے،شاہد عباس

ریونیو عوامی خدمت سروسزسے لوگوں کوریلیف مل رہا ہے،شاہد عباس

جھنگ ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت شہریوں کی طرف سے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستوں کی سماعت کی گئیں۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میں عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شایان علی جاوا، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفرسمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد سے لوگوں کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو رہا ہے، شہریوں کے محکمہ مال سے متعلق مسائل و شکایات اور دیگر معاملات موقع پر حل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے دن تحصیل سطح پر بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد سے ایک چھت تلے ریلیف ممکن بنایا گیا ہے، انہوں نے انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ ریونیو عوامی خدمت سروسزکے علاوہ بھی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے کام کو میرٹ پر نمٹایا جائے جبکہ بزرگوں اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجرائ سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کےلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے