صفحہ اول / شہر شہر / وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پرکام شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پرکام شروع کرنے کی ہدایت

راولپنڈی ۔ وزیر اعظم کی صدارت میں نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور پارلیمانی سیکریٹری راشد شفیق نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ منصوبے کے آغاز میں مزید کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

17 کلومیٹر طویل منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے پر 150 ارب خرچ ہوں گے۔ منصوبے کے تحت نالہ لئی کے اوپر ایکسپریس وے اور اور اطراف میں ماررکیٹیں بنیں گی، لیاقت باغ کے قریب سرکاری اراضی کو کمرشمل بنیادوں پر فروخت کر کے رقم منصوبے ہر خرچ ہوگی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے