فیصل آباد ۔ ڈویژنل پبلک سکول کی ٹیم نے انڈر 16سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کا اگلا مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا۔بوہڑانوالی گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں چناب کالج جھنگ کی ٹیم کو 119 رنر کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔چناب کالج جھنگ کی ٹیم ڈی پی ایس کے ہدف 233 رنز کے جواب میں 119 سکور پر دم توڑ گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے ونراور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیزتقسیم کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول، صاحبزادہ محمد یوسف،ڈی ایس او ساجدہ لطیف،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم محمد صادق،فوکل پرسن میاں ندیم احمد،کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیراورکھلاڑی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے وننگ ٹیم،ان کے سکول اورفوکل پرسن کو مبارکباددیتے ہوئے چیمپیئن شپ کے اگلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی تعریف اور اگلے مرحلے کے لئے ڈی پی ایس کی ٹیم کے لئے نیک تمنائیں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ سمیت کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات اور سکول سطح کے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کرتی رہے گی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام