چنیوٹ ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ اور ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے گزشتہ روز چنیوٹ کا دورہ کیا اورجھمرہ روڈ پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور جوڈیشل کمپلیکس کیلئے مختص کی گئی سائٹس کا وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر سیدمحمد مسعود نعمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول و دیگر ریونیو افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کا تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا، بعد ازاں افسران نے موضع طاہرہ آباد تحصیل چنیوٹ کا بھی وزٹ کیا، ایس ایم بی آر نے ریونیو افسران و سٹاف کے ہمراہ ڈیجیٹل گرداوری چیک کی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں جدید اصلاحات حکومت کا بڑا اقدام ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام