اسلام آباد . حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ اکتوبر کے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فی لیٹر پیٹرول چار روپے مہنگا ملے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں8روپے82پیسے، مٹی کےتیل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹرقیمت 127روپے30 پیسے تک پہنچ گئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے چار پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل 99 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12بجے سے ہوگا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام