صفحہ اول / شہر شہر / زندگی محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پرعملدرآمدضروری، سرفراز خان

زندگی محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پرعملدرآمدضروری، سرفراز خان

جھنگ ۔ٹریفک پولیس جھنگ کی کاروائیوں پر ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا کہنا تھاکہ ٹریفک حادثات سے بچاو اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈرائیوران کو احتیاطی تدابیر اور شہریوں کوحادثات سے محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس جھنگ خصوصی اقدامات کر رہی ہے ،عوام الناس آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور روڈ سیفٹی کا خیال رکھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ اگست میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9443 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ اگست میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9443 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑےوں کے68چالان، اوورلوڈنگ پر2171، اوورسپیڈ اورخطرناک ڈرائیونگ پر234 چالان ، بغیر لائسینس 1093 ،بلانمبری گاڑیوں کے 554 ، اور موبائل فون کے استعمال پر394 چالان کئے گئے جبکہ23ڈرائیونگ لائسینس معطل اور 17 روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے