مسقط . سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے، عمان میں انسداد کرونا وبا سے متعلق اعلیٰ کمیٹی کا کہنا ہے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی یکم ستمبر سے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سلطنت عمان نے مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت ملک میں داخل ہونے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عمانی خبر رساں ادارے نے سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔ سلطنت عمان نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنیٰ نہیں ہوگا۔
عمانی ٹی وی کے مطابق تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگرامز اور کھیلوں پر سے بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمان نے جزوی میں لاک ڈاؤن میں تاحکم ثانی توسیع کردی، اعلیٰ کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سلطنت عمان میں اسکول مقررہ طریقہ کار کے مطابق کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
سلطنت عمان نے کرونا پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کی ہے کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے گی، اس حوالے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غفلت نہ برتیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام