کوئٹہ . افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہرات ،کابل ، کندھار ، مالستان ، غزنی ، بامیان ، جاغوری ،ہلمنداور مزار شریف سے خاندان بمشکل ہجرت کرکے اور بارڈر پر مختلف طریقوں سے مشکل کی حالت میں کوئٹہ پہنچےگئے .
افغانستان سے ہجرت کرکے کوئٹہ آنے والے مہاجرین کے پاس کپڑوں کے چند جوڑوں کے سوا کچھ نہیں اور ہر خاندان کےساتھ چھوٹے چھوٹے بچے جن کی عمریں 15سال سے کم ہیں اور ضعیف العمر خواتین اور مرد و بوڑھے شامل ہیں .
ان مسافروں کا پڑاو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے ایک وہ وجو ہزاروں ٹاون کی امام بارگاہوں -میں مقیم ہیں ان میں امام بارگاہ شہید مزاری میں 400ٓافراد، امام بارگاہ مہدیہ صاحب الزمان میں 300افراد، امام بارگاہ موسی بن جعفر میں 500افراد ، امام بارگاہ امام حسین ؑ میں 250افراد ، امام بارگاہ پجتنی میں 100افراد ااور امام بارگاہ حیدر کرار میں 140افراد شامل ہیں اس ان کی تعداد 1690کے قریب بنتی ہے.
اس کے علاوہ 150سے زائد خاندانوں کو مختلف گھروں میں ایک کمرے میں میں رہائش پذیر ہوگئے ہیں بہت سے لوگوں کو صاحب مکان نے ایک کمرہ فی سبیل اللہ فقط رہائش کیلئے دیا ہے اور بعض نے کچھ کرایہ طے کیا ہے اب تک کی تازہ ترین معلومات کے مطابق اب بھی مسافر بارڈر کراس کرکے ہزارہ ٹاون پہنچ رہے ہیں ۔
مقامی سید الشہدا ویلفیر سوسائٹی و دیگر تنظیموں ،مخیر حضرات کی جانب سے مہاجرین بھائیوں کو روزانہ دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہاہے اور اس سے قبل پانچ دن تک گھروں میں مقیم افرادکو 5دن تک دو وقت کاکھانا دیا جاتا رہا .
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور زہرا اکیڈمی کراچی کے تعاون سے 200گھرانے جو گھروں میں مقیم ہیں انہیں ایک ماہ کا راشن اور گھریلوضروری اشیاءفراہم کیا گیا ہے اور چند دنوں میں انہی خاندانوں کو کمبل ، قالین اور سرہانے بھی فراہم کئے جائیں گے .
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام