صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن

جھنگ پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن

جھنگ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری ، عدالتی مفروران ، چوروں، ڈکیتوں ، منشیات فروشوں، پتنگ فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیں ۔

کاروائیوں کے نتیجے میں جھنگ پولیس نے ماہ فروری 2022 میں144 اشتہاری مجرمان ، 112عدالتی مفروران گرفتار کئے جن میں کیٹیگری A کے07 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ جھنگ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے 78 منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر پابند سلاسل کرلیا گیا ۔

ملزمان سے چرس40.225کلوگرام ، لہن 90 لیٹر ، چالو بھٹی 2اور شراب 1028 لیٹر برآمدکی گئی ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جھنگ کو نا جائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے دوران 66 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

ملزمان کے قبضہ سے بندوقیں10عدد، رائفل06عدد،ریوالور03 عدد، پسٹل48 عدد اور454عددکارتوس برآمدکئے گئے ۔ لاﺅڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف08 مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے ۔ کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 04 مقدمات،پانی چوری پر 01 اور غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر05 مقدمات درج کئے گئے ۔

کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 06 مقدمے ،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 20 مقدمات، سکیورٹی ایکٹ کے تحت 18مقدمات درج رجسٹر کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ، اس کے علاوہ ڈکیتی،رہزانی، چوری ،مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2577015روپے مالیت کامال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ بلا تاخیر حوالے مالکان کیا گیا ہے ۔جسے عوام نے سراتے ہوئے پولیس کی محنت اور کوشش کی تعریف کی۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا کہنا تھا کہ پولیس کاروائیوں کے نتیجہ خیز ثمرات شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے