صفحہ اول / پاکستان / 2021ءالوداع،2022کااستقبال،ملک بھر میں جشن،آتش بازی کا مظاہرہ

2021ءالوداع،2022کااستقبال،ملک بھر میں جشن،آتش بازی کا مظاہرہ

اسلام آباد . دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال 2022 کا آغاز ہو گیا ۔ رات کو 12 بجتے ہی لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، مری، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 2021کے سورج کے غروب ہونے کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔

پریشانیوں،مہنگائی،حسرت و یاس، خوشی اور غم، کہیں شادیانے،کہیں ماتم، تلخ و شیریں یادیں لیے سال 2021رخصت ہوگیا پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نئے سال کے آغازپر مختلف شہروں میں جشن اور آتش بازی کا مظاہر ہ کیاگیا.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں سال نو کا ‏بھرپور جشن منایاگیاجگہ جگہ آتشبازی بھی کی گئی اور من چلوں کا ہلہ گلہ جاری رہا۔ اسلام آباد گیگا مال میں زبردست آتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا اور عوام کے رش کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک جام ہوگئ .

خیبرپختونخوا میں نئے سال کے آغازکے موقع پرجشن منایا گیا،پشاور کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ عوام بھی بہت پرجوش نظر آئے۔

کراچی میں بھی شاندار تقریب سجائی گئی، ڈانسنگ فاؤنٹین کا مظاہرہ بھی کیا گیا،شہر بھر سے آئے شہریوں نے رنگ رنگا نظارے دیکھے ۔میوزیکل سیشن منعقد ہوا تو نیو ائیر نائٹ کا مزہ دوبالا ہوگیا ،نجی ہاؤسنگ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شہر بھر سے آئے شہریوں نے سال نو کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا۔

سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئےکراچی کےساحل پر بڑی تقریب منعقد کی گئی ۔ نیوایئر تقریب ‏کےپی ٹی کی جانب سےچائنہ پورٹ پرمنعقدکی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ‏نارتھ کراچی فائیو اسٹار چورنگی پرآتش بازی کامظاہرہ کیا گیا۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ڈی ایچ اےسٹی کراچی میں پاکستان کی ‏سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی،کراچی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی اور پولیس کا گشت جاری رپا.

شہریوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‏جارہا ہے۔سال نو کی آمد پر مری میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ رش کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے.

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں نئےسال کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ‏عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ نئےسال کی خوشی منانےبڑی تعدادمیں شہری سڑکوں پر آگئے ‏مختلف شاہراہوں پر رش کی وجہ سےٹریفک جام ہو گیا۔ لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد ‏موجود تھے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے